Home / تازہ ترین خبر / عام انتخابات: پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی عائد

عام انتخابات: پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے، پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی، پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ دوران موبائل فون بند رکھے گا۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *