Home / جاگو دنیا / حرمین شریفین انتظامیہ کا رمضان المبارک منصوبے کا اعلان

حرمین شریفین انتظامیہ کا رمضان المبارک منصوبے کا اعلان

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کر دیا گیا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *