Home / جاگو دنیا / اماراتی صدر کی صومالیہ میں زخمی ہونے والے فوجی سے ملاقات

اماراتی صدر کی صومالیہ میں زخمی ہونے والے فوجی سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے صومالیہ میں زخمی ہونے والے فوجی سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی صدر نے کیپٹن محمد سالم النعیمی سے اتوار کو اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹرز نے اماراتی صدر کو کیپٹن محمد سالم النعیمی کی صحت اور علاج سے متعلق بتایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں صومالیہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں متحدہ عرب امارات کے کئی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فوجی اہلکار دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے طور پر صومالی مسلح افواج کو تربیت فراہم کر رہے تھے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *