Home / جاگو کھیل / اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان

اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان

اگلے سال پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے3 ونڈوز پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025ء کی نظر آ رہی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں 3 ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری 2025ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔

Check Also

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *