Home / جاگو کھیل / اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت شہید

اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت شہید

ماہِ رمضان میں بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔

الجزيرہ کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکات غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔

محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔

محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔

مقامی فٹبال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکت کی موت کو فلسطینی فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکت ہوشیار اور بہت تیز تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے، ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *