Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ملائیکہ اروڑا کی سابق شوہر ارباز خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ڈنر پارٹی

ملائیکہ اروڑا کی سابق شوہر ارباز خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ڈنر پارٹی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے سابق شوہر ارباز خان اور ان کی اہلیہ شورا کے ساتھ ایک شاندار ڈنر پارٹی میں شرکت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ملائیکہ اروڑا کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اُنہیں اپنے سابقہ سسرالیوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ رات ملائیکہ اروڑا نے ایک شاندار ڈنر پارٹی میں شرکت کی جس میں اُن کے سابق شوہر ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ شورا خان کو بھی دیکھا گیا۔

اس ڈنر پارٹی کی میزبانی ملائیکہ اور ارباز کے بیٹے ارہان خان نے کی تھی۔

اس ڈنر پارٹی میں اداکار و فلمساز ارباز خان، سلمان خان اور سہیل خان کے والد، تجربہ کار اسکرپٹ رائٹر سلیم خان بھی نظر آئے۔

دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اس پارٹی میں اُن کی والدہ جوائس پولی کارپ، بہن امریتا اروڑہ اور ان کے بیٹے اذان نے بھی شرکت کی۔

ارباز اور ملائیکہ کی ایک ساتھ ایک ہی پارٹی سے سامنے آنے والی نئی تصویروں اور ویڈیوز نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998ء میں شادی اور  2017ء میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *