Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایرا خان کی شادی کا کیک کس نے تیار کیا تھا؟

ایرا خان کی شادی کا کیک کس نے تیار کیا تھا؟

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نوبیاہتا بیٹی، ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شادی کا کیک کسی اور نے نہیں بلکہ اُن کی والدہ رینا دتہ نے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے رواں سال جنوری میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے شادی کی تھی۔

ایرا خان نے ایک نئی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ رینا دتہ نے ان کی شادی کا کیک بیک کیا تھا۔

ایرا نے اس ’بیکنگ سیشن‘ کی چند تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

تصویروں میں رینا دتہ اور ان کی ٹیم کو جوش و خروش کے ساتھ کیک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرا خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کوئی اور ہماری شادی کا کیک بنا ہی نہیں سکتا تھا۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایرا خان کے شوہر نوپور شیکھرے نے بھی اپنی ساس، رینا دتہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بنائے ہیں۔

اس سے قبل ایرا خان نے اپنی شادی کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی تھیں  جن میں سے ایک میں ایرا خان کو اپنی والدہ کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر ایرا خان کی مہندی کی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *