Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی خبروں کی حقیقت بیان کردی۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’صرف تم‘ سے مقبولت حاصل کرنے والی اداکار حمزہ سہیل اور اداکارہ انمول بلوچ کی آن اسکرین جوڑی مداحوں کو بہت پسند آئی تھی، جس کے بعد سے ہی ان کہ آف ایئر ڈیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔

حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتا دیا کہ کیا آن ایئر جوڑی کے مداح انہیں مستقبل میں کبھی آف ایئر بھی ایک ساتھ دیکھ سکیں گے یا نہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے اہل خانہ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ہماری بہت اچھی دوستی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ہم دونوں کے خاندان ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں اس ہمارے درمیان ایسی کوئی بات ہو ہی نہیں سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم دونوں ایک ساتھ سیٹ پر ہوتے ہیں اور اس طرح کی افواہیں جنم لیتی ہیں تو ہم بہت ہنستے ہیں کہ گھر والوں نے کچھ اور سوچ رکھا ہے اور آپ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔ میرے خیال سے جب آپ کام کے لیے نکلے ہیں تو صرف کام ہی ہونا چاہئے۔

انمول بلوچ کا کہنا ہے انڈسٹری میں جوڑیاں بھی بنتی ہیں لیکن اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان دونوں کے دلوں میں بھی ایک دوسرے کے لیے ایسے جذبات ہوں۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *