Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے اداکار فواد خان سے متاثر

بھارتی سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے اداکار فواد خان سے متاثر

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں تاجدار کا کردار کرنے والے بھارتی اداکار طہٰ شاہ کا کہنا ہے کہ فواد خان جیسے بڑے اداکار سے موازنہ فخر کی بات ہے۔

طہٰ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اداکار سے اس انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ مداح ویب سیریز میں آپ کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے چہرے کا موازنہ تو اتنی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میرے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اداکاروں سے کریں تو میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ مداحوں نے سیریز  میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل جیسے بڑے اداکاروں سے کیا ہے۔

طہٰ شاہ نے مزید کہا کہ مداحوں نے میرے رومانس کرنے کے انداز کا موازنہ شاہ رخ خان کے رومانس کے انداز سے کیا اور اب اس سے زیادہ کسی کو کیا چاہیے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو نیٹ فلکس پر یکم مئی کو ریلیز کیا گیا ہے۔

اس ویب سیریز میں تقسیمِ ہند سے قبل 1940ء کے دور کو فلمایا گیا اور اس کی کہانی میں درباریوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *