Home / 2024 / June / 07

Daily Archives: June 7, 2024

سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکر کے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، چیئرمین …

Read More »

ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے چوہدری اصغر گجر کی درخواست پر سماعت کی۔ دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر …

Read More »

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان شامل تفتیش ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان ریاست مخالف ٹوئٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی۔ بانی پی ٹی آئی اپنے وکلا ظہیر عباس اور انتظار پنجوتھا کی …

Read More »

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سربراہی …

Read More »

چمن میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال، مظاہرین کا ڈی سی آفس کے باہر دھرنا جاری

بلوچستان کے ضلع چمن میں حالات معمول پر نہ آسکے جہاں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے جب کہ چمن دھرنے کے شرکا کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر دھرنا بدستور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث ڈی سی کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر و نجی …

Read More »

9ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ ، کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد: کراچی والوں کے لیے بجلی 10 روپے سے زائد مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اعلامیے کے …

Read More »

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت مستحکم ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار کا ہوگیا تھا۔ ایسوسی ایشن …

Read More »

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوا ہے۔ 19 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 …

Read More »

آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنیکا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہوگی کیونکہ آئی …

Read More »

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہونے والے اضافے کی رپورٹ جاری کردی۔  رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے …

Read More »