Home / جاگو بزنس / رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہونے والے اضافے کی رپورٹ جاری کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 39 پیسے اور  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ  آلو کی فی کلو قیمت 2 روپے 36 پیسے بڑھی۔

رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 7 روپے 26 پیسے مہنگے ہو ئے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مصا لہ جات، گڑ ، سگریٹ، دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول، چلی پاؤڈر، خشک دودھ، چینی، دال مونگ بھی سستی ہوئی جبکہ بیف، دہی، چائے کی پتی سمیت 18 اشیا کے دام برقرار رہے۔

Check Also

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہر گز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *