Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی اینیسی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 10 جون کو نمائش ہوگی

فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی اینیسی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 10 جون کو نمائش ہوگی

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو پیرس سے 6 کلو میٹر دور اینیسی شہر میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے 10جون 2024 کو پیش کیا جا رہا ہے۔ 

اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول میں فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا ورلڈ پریمیئر ہونا پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

فلم کی اسکریننگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، 10 جون کو شام 4 بجکر 30 منٹ پر پاتھے سنیما 1 میں، 11 جون کو شام 6 بجے پاتھے سنیما 9 اور 10 میں،  12 جون دوپہر 12 بجے  پاتھے سنیما 3 میں جبکہ 15 جون کو پاتھے سنیما 3 میں شام ساڑھے 5 بجے پیش کی جائے گی۔

پاکستان کی یہ خوبصورت فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے ڈائریکٹر سلمان ریاض اور پروڈیوسر خضر ریاض کی کاوشوں سے مکمل ہوئی ہے۔

اس فلم کو جیو فلمز اور مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ فلم فرانس کے شہر کاہن میں تاریخی فلمی فیسٹیول میں شمولیت کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *