Home / تازہ ترین خبر / بلوچستان میں بارش: 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

بلوچستان میں بارش: 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

بلوچستان میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 25 افراد زخمی بھی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ اموات ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی، خضدار، بارکھان اور موسیٰ خیل میں ہوئیں، شدید بارشوں سے صوبے میں 258 مکانوں کو نقصان پہنچا، 29 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 17 کلومیٹرطویل شاہراہوں اور 310 ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی بارش سے متاثر ہوئی ہیں۔

متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھاربارش کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے میں آئی، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این70 ہائی وے دھاناسر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جس کے باعث ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں، ضلع ژوب اور شیرانی میں ژوب، ڈیرہ اسمعیل خان شاہراہ کو دنہ سر کے مقام پر بند کردیا گیا اور تربت روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ موسیٰ خیل میں بارش کےباعث موٹرسائیکل ندی میں بہہ گئی ۔

ادھر لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اسلام آباد، مری،گلیات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش کی توقع ہے۔

جبکہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام سےکراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا اور آج سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

صبح کے وقت شہر قائد کا پارہ 34 سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا تھا جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی تھی، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

فوج سمیت تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ کار سے وابستہ ہو جائیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *