Home / تازہ ترین خبر / کراچی: پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کراچی: پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کراچی میں پکنک منانے کے لیے ہاکس بے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ماڑی پور کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب پیش آیا، بس میں ایک ہی خاندان کے 40 سے 45 افراد سوار تھے، جن کا تعلق عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ سے ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ٹرالر کے موڑ کاٹنے کے باعث تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جارہے تھے، حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پورمیں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی افراد کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Check Also

فوج سمیت تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ کار سے وابستہ ہو جائیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *