Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹائٹل سے دستبردار امریکی حسینہ کا تاج کس کو ملا؟

ٹائٹل سے دستبردار امریکی حسینہ کا تاج کس کو ملا؟

نویلیا ووئگٹ کے اچانک مِس یو ایس اے 2023ء کے ٹائٹل سے دستبردار  ہونے کے بعد مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کو ٹائٹل دے دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی مِس یو ایس اے 28 سالہ سوانا گینکیوچز کا تعلق امریکی ریاست ہوائی سے ہے اور اب یہ ٹائٹل اگست تک ان کے پاس رہے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ نویلیا ووئگٹ کو گزشتہ برس مس یو ایس اے قرار دیا گیا تھا۔

نویلیا ووئگٹ 6 مئی کو اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن سکتا ہے، اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہماری صحت ہماری دولت ہے۔

نویلیا ووئگٹ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مس یو ایس اے کے طور پر میرا سفر معنی خیز رہا، افسوس کے ساتھ میں نے مس ​​یو ایس اے 2023ءکے ٹائٹل سے مستعفی ہونے کا انتہائی سخت فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *