Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میٹ گالا میں شریک عالیہ بھٹ بھی بلاک آؤٹ مہم کے نشانے پر

میٹ گالا میں شریک عالیہ بھٹ بھی بلاک آؤٹ مہم کے نشانے پر

ہالی ووڈ کی معروف فنکاروں کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی بلاک آؤٹ مہم کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ گالا 2024 میں شرکت کے باعث بھارتی اداکارہ کا نام بلاک آؤٹ 2024 کی فہرست میں اس لیے شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں دوسری بار شرکت کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی تھی۔

تاہم اب معصوم فلسطینیوں کی شہادت پرخاموشی اختیار کرنے اور اسرائیلی جارحیت کی حامیت کرنے پر ان کا نام بھی بلاک آؤٹ 2024 کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

اس فہرست میں عالیہ بھٹ اکیلی نہیں ہیں بلکہ بھارت سے اداکارہ پریانکا چوپڑا، ڈیپیکا پڈوکون، رنویر کپور، شاہ رخ خان، ویرات کوہلی کا نام بھی شامل ہے۔

بلاک آؤٹ مہم کیا ہے؟

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والی معروف شوبز شخصیات سمیت مشہور لوگوں کو اَن فالو کرکے ان کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے

بلاک آؤٹ مہم کا آغاز 6 مئی کو میٹ گالا کے بعد شروع ہوا جس کا مقصد مشہور شخصیات کو انسٹاگرام، ایکس اور ٹک ٹاک جیسے آمدنی کا ذریعہ بننے والے سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے بلاک کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹ گالا کے موقع پر ہالی ووڈ اداکاروں سمیت مشہور شخصیات کا سجنا سنورنا دیکھ کر اور دوسری طرف فلسطین میں جاری ظلم اور بھوکے بیاسے خواتین اور بچوں کی حالت پر خاموشی اختیار کرنے پر صارفین نے اس سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے مشہور شخصیات کی کمائی کو کم کرنا ہے۔ صارفین کا خیال ہے کہ لوگوں کی جانب سے مشہور شخصیات کی پوسٹ کو لائک اور دیکھنے میں کمی سے ان کی کمائی پر اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس مہم کے نتیجے میں کم کارڈیشین ، ٹیلر سوئفٹ، بیونس، کائلی جینر، زینڈایا، مائلی سائرس، سیلینا گومز، آریانا گرانڈے، ڈیمی لوواٹو، کنیے ویسٹ، کیٹی پیری، زیک ایفرون، نک جونس سمیت دیگر مغربی دنیا کی مقبول شخصیات نے مختصر عرصے میں لاکھوں صارفین کھو دیئے ہیں۔

Check Also

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی آن اسکرین جوڑی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *