Home / جاگو دنیا / شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں: شاہی اسٹائلسٹ کا انکشاف

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں: شاہی اسٹائلسٹ کا انکشاف

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی اسٹائلسٹ امایا اریٹا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی جوڑا اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

امایا اریٹا جو پچھلے طویل عرصے سے  شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے  بچوں کی اسٹائلسٹ ہیں، اُنہوں نے کیٹ مڈلٹن کی صحت کے حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقت دل شکستہ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ شاہی جوڑا بہت برے وقت سے گزر رہا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس آئیں گے۔

امایا اریٹا نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کو ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

اس لیے واضح طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کیٹ مڈلٹن کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی یا ابھی بھی جاری ہے لیکن امایا اریٹا اس اظہارِ تشویش سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ برطانوی شاہی محل کی صورتحال کافی پریشان کن ہے۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *