Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عائشہ عمر نے فواد خان اور سید جبران کیساتھ 17 سال پرانی ویڈیو شیئر کر دی

عائشہ عمر نے فواد خان اور سید جبران کیساتھ 17 سال پرانی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر نے معروف ساتھی اداکاروں کے ہمراہ اپنی 17 سال پرانی یاد تازہ کی ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے 2007ء میں ریلیز ہونے والے کامیڈی ڈرامے ’جٹ اینڈ بونڈ‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس کامیڈی ڈرامے کے سین میں اداکارہ عائشہ سمیت فواد خان، سید جبران اور احمد بٹ بھی موجود ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سین میں نظر آنے والے سب ہی نامور اداکاروں کا 17 سال کا طویل عرصہ کچھ نہیں بگاڑ سکا ہے، سب فنکار آج بھی 17 سال قبل کی طرح جوان اور خوبصورت ہیں۔

اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’لگتا ہے کہ یہ 20 سال پرانا کلپ ہے، یہ شیئر کرنے کا شکریہ۔‘

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ساتھی فنکاروں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *