Home / جاگو کھیل / چیئرمین PCB کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

چیئرمین PCB کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے کام کرنے کا کہا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 24/7 کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل منیجر انفراسٹرکچر بھی موجود تھے۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *