Home / جاگو کھیل / بھارت سے شکست پر شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ سے کیا کہا؟

بھارت سے شکست پر شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ سے کیا کہا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کے دوران پاکستان امریکا کے بعد آسان رن ریٹ کے باوجود بھارت سے بھی ہار گیا۔

قومی ٹیم کی اس شکست نے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کو دل شکستہ کیا تھا وہیں سابق کرکٹرز و شوبز شخصیات بھی سخت نالاں نظر آئیں۔

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق کرکٹر شاہد آفریدی و بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ویڈیو میں یووراج سنگھ شاہد آفریدی سے اداس ہونے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جبکہ اس سوال پر بوم بوم آفریدی عرف لالہ کا کہنا ہے کہ یار کیا میں اداس نہ ہوں؟ اتنا آسان میچ ہار گئے ہم۔

اس پر یووراج کا کہنا ہے کہ خیر ہے، یہ کرکٹ ہے اور کھیل میں تو ایسا ہوتا رہتا ہے۔

شاہد آفریدی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ جب صرف 40 رنز رہ گئے تھے تو یووراج سنگھ مجھے مبارک باد دے کر جانے لگے تھے، اُس وقت ہی میں نے یووراج سے کہا تھا کہ اس پچ پر 40 رنز بھی بہت ہیں اتنی جلدی مبارک باد نہ دو۔

کرکٹر یووراج سنگھ نے ویڈیو کے آخر میں کہا ہے کہ خیر ہے، ہار جیت چلتی رہتی ہے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *