Home / جاگو بزنس / انٹر بینک: ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار

انٹر بینک: ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ پر برقرار

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کے بھاؤ  پر برقرار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر اسی نرخ پر فروخت ہو رہا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 446 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 387 پر آ گیا۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 586 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *