Home / جاگو دنیا / کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ ’افغان ٹروڈو‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ ’افغان ٹروڈو‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

یوں تو کئی مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ نامور شخصیات کی شکل سے مشابہ عام افراد توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن ’افغان ٹروڈو‘ کی مقبولیت نے سب کو دنگ کردیا ہے۔

افغان خبر رساں ایجنسی خاما پریس کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان اسٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔

سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔

گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔

حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *