Home / جاگو پاکستان / پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا

ابوظبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔

سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

واضح رہےکہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امارات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *