Home / جاگو پاکستان / جسٹس مامون الرشید نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس مامون الرشید نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

لاہور: جسٹس مامون الرشید شیخ نے نئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میںچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکرپرویزالہیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس مامون رشید سےحلف لیا جب کہ جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید سے حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چوہدری سرور اور اسپیکر پرویز الٰہی نے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *