Home / جاگو بزنس / کورونا وبا،61 طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم

کورونا وبا،61 طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم

 کراچی: 

وزارت خزانہ نے ملک بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات پر متعلقہ طبی آلات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے 61 مختلف اقسام کے طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر حمید عتیق سرور کے دستخطوں سے سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جن طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے ان میں ریئل ٹائم پی سی آر سسٹم، پی سی آر کیبنٹ اور ادویات کے ریفریجریٹرز شامل ہیں جب کہ کورونا کی ریئل ٹائم پی سی آر کٹ پر بھی سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی سی یو مانیٹرز، ای سی جی مشین، موبائل ایکسرے مشین کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے سمیت آکسیجن ریکوری کٹ پر بھی سیلز ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *