Home / جاگو دنیا / گوگل کا سازشی نظریات کو فروغ دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

گوگل کا سازشی نظریات کو فروغ دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

سرچ  گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے ان تمام ویب سائٹس سے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردے گا جو کورونا سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں۔

ترجمان گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اضافی اقدامات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ جو پبلشرز اور اشتہارات بنانے والے صحت سے متعلق خطرناک پالیسیز بشمول مواد کو فروغ دینا چاہتے ہیں ان کو روکا جا سکے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کووڈ 19 سے متعلق سازشی نظریے کو فروغ دینے سے روکنے کے لیے خودکار طریقہ استعمال کرے گا جو ان پبلشرز اور اشتہار بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کمپنی اس حوالے سے پہلے بھی سخت ایکشن لے چکی ہے جس کے تحت وہ 200 ملین ایسے اشتہارات کو مٹا چکی ہے جو اس وبا کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اس تحقیق کے بعد کام کر رہے ہیں جس کے اندازے کے مطابق کمپنی اس سال وائرس سے متعلق غلط معلومات اور سازش کے نظریات کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹس کو اشتہار کی آمدنی میں تقریبا 19 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *