Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف قوال اخترشریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

معروف قوال اخترشریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گوجرانوالہ: 

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق  صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پاکستان کے معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،  مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔

مرحوم اختر شریف والے داتا دربار اور  اور پیر خواجہ برکت علی کے درباری قوال بھی تھے، جب کہ  یورپ، انڈیا، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے علاوہ مراکش کے صدر ہاوس میں بھی متعدد بار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق  اختر شریف کا نمازہ جنازہ اروپ میں ادا کیا جائے گا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *