Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس، زیر حراست ملزم نے خودکشی کی یا اس کا قتل ہوا؟

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس، زیر حراست ملزم نے خودکشی کی یا اس کا قتل ہوا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ایک ملزم پولیس کی حراست میں خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم  انوج تھاپن نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

انوج تھاپن کی حراست میں موت نے ممبئی پولیس کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ممبئی پولیس نے بتایا کہ انوج تھاپن اور پانچ دیگر کو کل صبح جیل میں تھے، 11 بجے کے قریب وہ باتھ روم گیا جب وہ کافی دیر تک باہر نہیں آیا تو ہم نے باتھ روم کا دروازہ کھولا تو اسے بیڈ شیٹ سے لٹکا ہوا پایا جس کے بعد ہم اسے فوراََ اسپتال لے کر گئے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعے کے بعد انوج تھاپن کے اہل خانہ نے یہ الزام لگایا ہے کہ اسے جیل میں قتل کیا گیا ہے۔

ملزم کے بھائی ابھیشیک نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں آج ایک کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ انوج کی موت خودکشی سے ہوئی ہے لیکن جس طرح اس کی موت ہوئی وہ خودکشی نہیں ہے بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

اس حوالے سے انوج تھاپن کے وکیل امیت مشرا نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اُنہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’چاروں ملزمان نے پہلے ہی عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کو لے کر خوفزدہ ہیں اور صرف 48 گھنٹوں کے اندر ان میں سے ایک کی موت ہو گئی اور اس طرح پولیس پر بڑے سوالات اٹھتے ہیں‘۔

انوج تھاپن کی خودکشی کے کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی کہ آیا اس کیس میں جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکاروں کی طرف سے کوئی لاپرواہی تو نہیں ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’جیل کے قریب 5 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود ہیں جن کی  فوٹیج سے ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انوج تھاپن کا پوسٹ مارٹم آج جے جے اسپتال میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی اور اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کا انتظام کرنے کا الزام تھا۔

انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر ان دونوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

ممبئی پولیس نے اس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد انوج تھاپن کو ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ساتھ 25 اپریل کو بھارتی ریاستِ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

Check Also

باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *