Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زائرہ وسیم کی مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

زائرہ وسیم کی مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

نئی دلی: 

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہیں لہذا مداحوں سے درخواست ہے کہ ان کی تمام تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ میں آپ سب کے مسلسل پیار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، مجھے ہر وقت سپورٹ کرنے کے لیے میں آپ سب کی بے حد شکر گزار ہوں تاہم میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے میری تصاویر کو ہٹا دیں۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹانا انتہائی مشکل کام ہے تاہم میں درخواست کرسکتی ہوں کہ آپ میری تصاویر کو مزید شئیر مت کریں، میں اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہوں اور آپ کا تعاون میرے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *