Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات، انتظامی امور اور کورونا صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات، انتظامی امور اور کورونا صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال سمیت صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبےکے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کو کوروناوائرس کی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ بھی جائیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی تھی، اس لیے وزیراعظم کی آج چوہدری برادران سے ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

Check Also

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *