Home / جاگو کھیل / نیوزی لینڈ گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

نیوزی لینڈ گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

 دبئی: 

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو گریگ بارکلے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے ایک معروف کمرشل لائر اور 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلیے بطورچیف ایگزیکٹو  کام کررہے ہیں، آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

گریگ بارکلے نے حمایت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی کرکٹ برادری کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوگی۔

بارکلے نے قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کرنے والے عمران خواجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں امور بڑے احسن انداز میں چلائے، آئندہ بھی ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *