Home / جاگو دنیا / شام پراسرائيلی کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے، 6 ہلاک

شام پراسرائيلی کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے، 6 ہلاک

دمشق: 

شام میں اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر میزائل داغے جسے پسپا کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے مصياف ميں اسرائيلی جنگی طياروں نے ميزائل حملہ کيا جسے شامی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا۔

شام کے سرکاری ٹيلی وژن کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے يہ ميزائل لبنانی شہر طرابلس کے شمال سے داغے تاہم بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائيل کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصديق يا ترديد نہيں کی ہے البتہ ماضی ميں اسرائيلی جنگی طيارے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی علاقوں پر حملے کرتے آئے ہيں۔

دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان سے نیچی پرواز کرتے ہوئے شام میں ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جس میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔

 

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *