Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: 

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 1899 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سال 2021 کے پہلے جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا.

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 994 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج: نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن مثبت رجحان دکھائی دے رہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *