Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا کے باعث ایک فرد کے ساتھ سویڈش فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

کورونا کے باعث ایک فرد کے ساتھ سویڈش فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

 

عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود اسکینڈینیویا میں دنیا کا سب سے بڑا فلم فیسٹیول منعقد ہونے جارہا ہے۔

تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک دور دراز جزیرے پر منعقد ہوگا جس میں صرف ایک ہیلتھ کیئر ورکر شریک ہوں گی جنہیں 12 ہزار افراد میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق سویڈش نرس اور فلمی مداح لیزا انروتھ گوتھن برگ فلم فیسٹیول 2021 کی کاسٹ اوے منتخب ہوئی ہیں۔

وہ پیٹر نوسٹر کے دور دراز جزیرے پر ایک ہفتہ گزاریں گی جہاں وہ ایک کے بعد ایک فلم دیکھیں گی۔

لیزا انروتھ نے کہا کہ ‘ ہیلتھ کیئر میں، میں نے سننے، خیال کرنے اور تسلی دینے میں ایک عمر گزاری ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری توانائی ختم ہوگئی ہے’۔

سویڈن کی مغربی بندرگارہ پر پیٹر نوسٹر جزیرہ اپنے لائٹ ہاؤس کی وجہ سے جانا جاتا یے .

لیزا انروتھ نے کہا کہ وہ ایک ہفتے تک ایک مختلف قسم کی حقیقت کا حصہ بنیں گی جو واقعی بہت متاثر کن ہوگی۔

وہ ایک ڈیلی ویڈیو ڈائری بھی رکھیں گی جو فیسٹیول کی ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔

The festival’s CEO Mirja Wester said: “It feels particularly right to be able to give this unique experience to one of the many heroes of the healthcare system who are all working so hard against COVID-19.”

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *