Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گھر پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات

گھر پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل کو ممبئی میں صبح 5 بجے کے قریب سلمان خان کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سلمان خان نے اب اپنا کام دوبارہ شیڈول کے مطابق شروع کر دیا ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی نہ کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان اب اس واقعے پر زیادہ دھیان بھی نہیں دینا چاہتے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور اس کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Check Also

منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ کس وجہ سے کہا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ انسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *