Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

ماہرہ خان کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

 کراچی: 

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی  پہلی انٹری کر رہے ہیں۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز اداکار کے بعد اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا اور یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اُن کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کھیل پر مبنی ہے جس کا نام ’ بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں صارفین کی جانب سے تعریف کی گئی  وہیں یہ بات بھی زیر بحث رہی کہ اس ویب سیریز میں ماہرہ ہی مرکزی کردار ادا کریں گی یا کوئی اور!  تاہم اب کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

 ویب سیریز میں مرکزی کردار کے لئے گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال طفر کا انتخاب کیا گیا ہے جو اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ  بات یہ ہے کہ دانیال ظفر کے مد مقابل ڈراموں کی اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی بڑی اسکرین پر اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *