Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرن حق کی بہن کون سی جانی پہچانی اداکارہ ہیں؟

کرن حق کی بہن کون سی جانی پہچانی اداکارہ ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ کرن حق کو ان کے مداح کئی برسوں سے ٹی وی اسکرین پر مشہور  ڈراموں کی زینت بنے دیکھ رہے ہیں لیکن کیا  آپ جانتے ہیں کہ کرن حق کی بہن یاسمین حق بھی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں؟

اداکارہ یاسمین حق کو ڈراموں میں معاون کردار کے طور  پر جانا جاتا ہے، یاسمین حق اب تک متعدد ڈراموں میں معاون کردار  کے طور پر آ چکی ہیں۔

یاسمین حق ڈرامہ سیریل چنری، لو لائف اور لاہور ، شکوہ نہ شکایت اور کوئی چاند رکھ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ کرن حق کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  اپنی بہن اداکارہ یاسمین حق کے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مائے بیوٹی فل سسٹر کا کیپشن درج کیا گیا ۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر  کے بعد کئی مداح یہ جان کر دنگ رہ گئے اداکارہ یاسمین حق کرن حق کی بہن ہیں۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر اب تک ہزاروں مرتبہ لائیکس اور تبصرہ کیا جا چکا ہے۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *