Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’آسکر‘ ایوارڈز تقریب مقررہ وقت پر مگر ورچوئل بھی ہوگی، انتظامیہ

’آسکر‘ ایوارڈز تقریب مقررہ وقت پر مگر ورچوئل بھی ہوگی، انتظامیہ

فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ ‘آسکر’ دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کردیں۔

آسکر انتظامیہ نے ایوارڈز تقریب میں مزید تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تقریب میں نہ صرف لوگ شرکت کریں گے بلکہ اس مرتبہ تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 10 فروری کو آسکر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایوارڈز تقریب 25 اپریل کو ہی ہوگی تاہم اس میں اب تھوڑی سی تبدیل کردی گئی۔

آسکر انتظامیہ نے گزشتہ برس جون میں ہی تصدیق کی تھی کہ کورونا وبا کے باعث اس سال ایوارڈز تقریب فروری کے اختتام کے بجائے 25 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔اس سال کورونا کے باعث 2 ماہ کی تاخیر سے 25 اپریل کو تقریب منعقد ہوگی—فائل فوٹو: رائٹرز

اس سال کورونا کے باعث 2 ماہ کی تاخیر سے 25 اپریل کو تقریب منعقد ہوگی—فائل فوٹو: رائٹرز

بعد ازاں آسکر انتظامیہ نے دسمبر 2020 میں واضح کیا تھا کہ ایوارڈز تقریب کو ورچوئل منعقد نہیں کیا جائے گا بلکہ ہر سال کی طرح معمول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

لیکن اب انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ تقریب جہاں معمول کے مطابق لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں منعقد ہوگی، اب وہیں اس سال کی تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث نافذ کی گئی پابندیاں تاحال نہیں ہٹیں اور دنیا کے بڑے شہروں میں تاحال کورونا کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، اس لیے لندن، پیرس اور نیویارک سمیت دیگر شہروں سے آسکر ایوارڈز تقریب کو آن لائن دکھایا جائے گا۔

اگرچہ آسکر انتظامیہ نے تاحال ایوارڈز تقریب کا پورا پلان نہیں بتایا تاہم واضح کیا ہے کہ اس سال ایوارڈز تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن دکھایا جائے گا جب کہ مرکزی تھیٹر میں معمول کے مطابق تقریب منعقد کی جائے گی۔

آسکر کی تقریب ہر سال فروری میں منعقد ہوتی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
آسکر کی تقریب ہر سال فروری میں منعقد ہوتی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز تقریب ہر سال امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں منعقد کی جاتی ہے، جس میں 3400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس سال تھیٹر میں مکمل 3400 افراد کو ہی بٹھایا جائے گا یا پھر سماجی فاصلوں کے تحت کم افراد کو بٹھایا جائے گا۔

اس سال ایوارڈز تقریب 28 فروری کے بجائے 25 اپریل کو ہوگی اور اس بات کی تصدیق گزشتہ برس جون میں ہی کی گئی تھی۔

اس سال 93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔

اس سال آسکر ایوارڈز کے لیے غیر ملکی زبان یعنی انٹرنیشل فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے پاکستانی فلم زندگی تماشا کو منتخب کیا گیا ہے، پاکستانی فلم کا مقابلہ دنیا کی 150 سے زائد فلموں سے ہوگا۔

کورونا کے باعث اس سال آسکر کی تقریب دوسرے شہروں سے آن لائن بھی دکھائی جائے گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *