Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘میری سالگرہ کا دن 12 فروری ہے’، ہانیہ عامر وکی پیڈیا پر برہم

‘میری سالگرہ کا دن 12 فروری ہے’، ہانیہ عامر وکی پیڈیا پر برہم

اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی تاریخ پیدائش غلط لکھنے پر وکی پیڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہانیہ عامر 12 فروری 1997 کو پیدا ہوئی تھیں جس کا مطلب ہے کہ وہ آج 24 سال کی ہوئی ہیں لیکن وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری پیدا ہوئی تھی جسے اب ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وکی پیڈیا نے ہانیہ عامر کے نام میں عامر کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کی تھی جسے اب تک ٹھیک نہیں کیا گیا۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اس چیز پر ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ خواتین و حضرات میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہ رہی ہوں، میری سالگرہ 12 فروری کو ہوتی ہے 11 کو نہیں جو کہ وکی پیڈیا کہہ رہا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ وکی پیڈیا پر جس نے بھی میری تاریخ پیدائش غلط لکھی ہے، آپ کو ایک دن اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی 11 فروری کو ان کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی بات نہ کرے یا ان کی سرپرائز خراب کرنے کی کوشش کی تو وہ بہت پریشان ہوجائیں گی۔

انہوں نے سب کو یہ بھی باور کروایا کہ ہانیہ عامر کے نام میں عامر میں 2 اے (Aamir) آتے ہیں جبکہ اسے (Amir) لکھا جاتا ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کی ویڈیو کے بعد وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش تو تبدیل کردی لیکن عامر کی اسپیلنگ درست نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *