Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گلوکارہ نکی مناج کے والد روڈ حادثے میں ہلاک

گلوکارہ نکی مناج کے والد روڈ حادثے میں ہلاک

ٹرینیڈاد نژاد امریکی گلوکارہ 38 سالہ نکی مناج کے والد روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاپ گلوکارہ کے والد کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر ماری، جس باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیویارک کی نساؤ کاؤنٹی میں 13 فروری کی شام ایک تیز رفتار کار نے گلوکارہ کے والد رابرٹ مراج کو ٹکر ماری، جس وجہ سے وہ سخت زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ کے والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

گلوکارہ نے تاحال کوئی نہیں دیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ نے تاحال کوئی نہیں دیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

والد کی ہلاکت پر تاحال گلوکارہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی پولیس ان کے والد کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر سکی ہیں۔

نکی مناج کے والد کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب کہ گلوکارہ کے ہاں چند ماہ قبل ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

نکی مناج کے ہاں اکتوبر 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے اکتوبر 2019 میں شادی کرلی تھی۔

نکی مناج کو ان کی بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، علاوہ ازیں ان پر متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

نکی مناج نے دو سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
نکی مناج نے دو سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

نکی مناج نے 2007 میں گلوکاری کی شروعات کیں اور آغاز میں ہی نیم عریاں اور انتہائی بولڈ پرفارمنس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہوگئیں تھیں۔

36 سالہ گلوکارہ اب تک 300 سے زائد گانوں میں پرفارمنس کر چکی ہیں اور انہوں نے متعدد عالمی ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔

نکی مناج نے 6 امریکی میوزک ایوارڈ، 10 بی ای ٹی ایوارڈ، 7 بی ای ٹی ہپ ہاپ ایوارڈ، 4 بل بورڈز ایوارڈ، 4 ایم ٹی وی ایوارڈ، 4 پیپلز ٹین ایوارڈز اور 2 پیپلز چوائس ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے۔

انہوں نے 2018 تک محض 4 میوزک ایلبم ریلیز کیے تاہم انہوں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹس میں بولڈ اور نیم عریاں پرفارمنس کرکے شہرت حاصل کی اور وہ نئی نسل میں مقبول گلوکارہ رہی ہیں۔

نکی مناج دنیا بھر میں نوجوانوں میں مقبول ہیں—فوٹو: اے پی

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *