Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سجل اور احد کی پہلی ویب سیریز کی دورانِ شوٹنگ تصاویر کے چرچے

سجل اور احد کی پہلی ویب سیریز کی دورانِ شوٹنگ تصاویر کے چرچے

گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے چاہنے والے جلد انہیں ایک ویب سیزیز میں دیکھیں گے۔

سجل علی اور احد رضا میر متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں لیکن اس بار ان دونوں کو ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں اداکاری کرتے دیکھا جائے گا۔

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ بھارتی پروڈیوسر اور فلم ساز شائلجہ کیجریوال کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے اور حال ہی میں انہوں نے سیٹ سے احد اور سجل کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

بھارتی پروڈیوسر شائلجہ کیجریوال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کے لیے ہے، دیکھیں سیٹ پر کتنا کام ہو رہا ہے، اب کی بار تھوڑا انتظار کریں’۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سجل اور احد کے مداحوں کو ان کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 خیال رہے کہ ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کی کہانی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے جس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے دی ہے جسے جلد زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *