Home / جاگو بزنس / ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی  گئی۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی ایل پی جی پیداواری اداروں نے(پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اور اس حاولے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔

 

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *