Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: 

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں جب کہ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

دوسری جانب قابض فوج کے آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی مظاہرے سے بچنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *