Home / جاگو کھیل / شرجیل خان کو فٹ کرنے کے لیے یونس خان بھی میدان میں آگئے

شرجیل خان کو فٹ کرنے کے لیے یونس خان بھی میدان میں آگئے

 لاہور: 

شرجیل خان کو فٹ کرنے کے لیے یونس خان بھی میدان میں نکل آئے۔قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم گرینز اور وائٹ کے پریکٹس میچ میں   شرجیل خان جلد آوٹ ہونے کے بعد فٹنس کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے کے لیے متحرک نظرآئے۔ جسمانی مشقوں کے بعد  شرجیل خان بیٹنگ کوچ یونس خان کے ساتھ باونڈری لائن کے اطراف میں رننگ کرتے  رہے۔ رننگ کے دوران یونس خان بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر کو فٹنس کی اہمیت پر مشورے دیتے بھی دکھائی دئیے۔

ٹیم میں کم بیک کے بعد شرجیل خان کے لیے میچ فٹنس پانے کے ساتھ وزن میں کمی اہم چیلنج یے۔ شرجیل خان دورہ جنوبی افریقا اور  زمبابوے کے لیے منتخب کردہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *