Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار

سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار

کراچی: 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1724 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد  1 لاکھ 6 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91 ہزار 607 روپے ہوگئی۔

Check Also

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *