Home / جاگو کھیل / بائیوسیکیورٹی پر فیکٹ فائنڈنگ پینل کی رپورٹ تاخیر کا شکارہوگئی

بائیوسیکیورٹی پر فیکٹ فائنڈنگ پینل کی رپورٹ تاخیر کا شکارہوگئی

 لاہور: 

 پی ایس ایل6میں بائیوسیکیورٹی کی خلاف ورزیوں پر فیکٹ فائنڈنگ پینل کی رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفیٰ دے دیا، بائیو سیکیورٹی کی ناکامی کے باقی ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلیے 2رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل بنایا گیا تھا،اس میں وبائی اراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہٰ محمد عباس شامل ہیں۔

پینل کو فرنچائزز کے نمائندوں سمیت مختلف متعقلہ افراد سے حقائق جاننے کے بعد اپنی رپورٹ گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی کے پاس جمع کروانا تھی، مگر بورڈ ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ اب اس کیلیے رواں ہفتے کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے پی سی بی نے تمام فرنچائزرز سے مجوزہ شیڈول پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اگرچہ بائیو سیکیورٹی کیلیے غیر ملکی کمپنی سے معاملات بھی طے ہورہے ہیں مگر اس سے قبل ایونٹ کے التوا کا سبب بننے والے حقائق کو منظر عام پر لانا بھی ضروری ہے۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *