Home / جاگو کھیل / دوسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

دوسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

جوہانسبرگ: 

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری۔جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ تو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور آئڈن مارکرم نے کیا، دونوں اوپنرز نے 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مارکرم 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان ٹیمبا باوما اور وین دیر ڈوسین نے 101 رنز کی شراکت قائم کی، وین دیر ڈوسین نے جارحانہ 60 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *