Home / جاگو دنیا / انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی میں خوفناک تصادم

انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی میں خوفناک تصادم

جکارتا: 

انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں ماہی گیروں کی کشی مال بردار جہاز سے ٹکر کر الٹ گئی، کشی میں 32 افراد موجود تھے۔غوطہ خوروں کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا تاہم 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ 5 غوطہ خوروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم لاپتہ ہونے والے دیگر 17 افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ان کے زمدہ ملنے کی امیدیں نہایت کم ہیں۔

ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈیپ فشنگ کے لیے جارہی تھی جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ کشتی جس جہاز سے ٹکرائی وہ ’’بلک کیریئر ہبکو پائنیر‘‘ تھا جس کی گنجائش تقریبا 30 ہزار ہے۔ بحری جہاز اور کشتی دونوں پر انڈونیشیا کے پرچم لہرا رہے تھے۔

ٹب بوٹس اینڈ بارجز کمپنی ترجمان کے مطابق ’’پی ٹی ہبکو پریماتما‘‘ کی ملکیت والے ہیبکو پائنیر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *