Home / جاگو دنیا / ننگرہارمیں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

ننگرہارمیں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: 

افغان صوبے ننگرہارمیں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چندنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *