Home / جاگو کھیل / متنازع کمنٹس پر انگلش کرکٹرز معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے

متنازع کمنٹس پر انگلش کرکٹرز معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے

 لندن: 

 متنازع بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کے نامناسب کمنٹس پر انگلش کرکٹرز معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔آل راؤنڈر معین علی کی جانب سے اپنی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی شرٹ سے شراب ساز کمپنی کا لوگو ہٹانے کی درخواست کے بارے میں رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تسلیمہ نے کہا کہ اگر معین علی کرکٹ نہ کھیل رہے ہوں تو شام جاکر داعش کو جوائن کرچکے ہوتے‘۔

ان کے اس کمنٹ کی جوفرا آرچر، ثاقب محمود اور بین ڈکٹ نے مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر سے ان کا اکاؤنٹ ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ چنئی سپرکنگز انتظامیہ معین علی کی جانب سے کسی درخواست کی بات کو غلط قرار دے چکی ہے۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *